پشاور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی آغا گنڈا پورنے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آغا گنڈاپورنے کہاکہ میں اور میرا خاندان پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،چچا کی شہادت کے بعد والد پی ٹی آئی میں آئے ، دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی،لیکن 9 مئی کے واقعات میں شہدوں کے ساتھ جو ہوا وہ میں سمجھ سکتا ہوں۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ ہمارا ملک ہے تو وہ آرمی کی وجہ سے ہے، میں نے ہر قسم کے سخت حالات دیکھے ہیں،9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستانی ہونے کے ناطے پی ٹی آئی سے تعلق نہیں رکھ سکتا ۔
، اعجاز الحق نے اہم بیان جاری کردیاان کاکہناتھا کہ میرا اپنا تعلق شہیدوں کے خاندان سے ہے،فوج کا جب بھی دروازہ کھٹکھٹایا تو انہوں نے مدد کی،ایسے واقعات سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے
آغا گنڈاپور نے کہاکہ جو افراد 9 مئی کے واقعات میں شامل تھے انہیں سزا ملنی چاہئے، میرے خاندان نے پاکستان کی خدمت کی ہے،انسان سیاست میں عزت کیلئے آتا ہے لیکن عزت سے بھی آگے پاکستان ہے۔ان کاکہناتھا کہ آگے ہم آزاد الیکشن لڑیں گے،اب بات پاکستان اور پاک فوج کی ہے، اب میں اور میرا خاندان پاکستان تحریک انصاف اور خان صاحب سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں۔