گیس لیکج دھماکہ سے ایک اور جان چلی گئی -7افراد زخمی

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک لڑکا جان بحق، خواتین اور بچوں سمیت7 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا اور گھر کا کچھ حصہ بھی زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکاجان بحق، خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے،ایک متاثرہ شخص کے مطابق گھر میں سلینڈر سے گیس لیکج تھی جیسے ہی سیگریٹ جلانے کے لئے آگ جلائی تو دھماکہ ہو گیا، ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی، ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں، ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا، چودہ سالہ ساحل ہسپتال پہنچ کر جان بحق ہو گیا،معمولی زخمیوں میں 38سالہ فوزیہ،24سالہ ملائکہ،14سالہ مسکان،پانچ سالہ ماروش،19سالہ زبیر اور فیصل شامل ہیں،ایک زخمی 35سالہ عمران کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔