اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں،معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کررہےہیں،اسلامی فناننسنگ سےغربت پر قابوپانے میں مدد مل سکتی ہے،اسلامی فناننسنگ کا نظام ہمارےمستقل کو بہتر بنانے میں مدد دےگا ،یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد ے گا۔ اسلامی بینکنگ کیلئےموثر اقدامات کر رہے ہیں۔ تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔ پاکستان میں زکوۃ جمع اور تقسیم کا بہتر نظام موجود ہے۔