اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیاہے جبکہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکلرسمری کے ذریعے عمران خان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظور ی دی ، عمران خان کانام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیاہے ۔ جبکہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، نیب وزارت داخلہ کو خط لکھ کر نام شامل کرنے کی سفارش کرے گا۔