فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیے

لاہور:  نگران پنجاب حکومت نے9 مئی کے واقعات میں گرفتار خواتین کے کوائف جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا ،دہشتگردی کے واقعات میں ملوث گرفتار 32 میں سے 21 رہا ہو چکی ہیں 11خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ جیلوں میں قید خواتین سے بدسلوکی کا پروپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ ہے ،دہشتگرد انہ کاروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروا ئی ہو رہی ہے ۔