لاہور میں درج دہشتگردی کے مقدمات میں اسد عمر کی جمعرات تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیر پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،عدالت نے اسد عمر کی جمعرات تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے اسد عمر کی 25 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ ووٹ صر ف عمران خان کا ہے ، کوئی ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا،میں تحریک انصاف میں ہی ہوں ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافی کے سوال ”پارٹی میں کوئی ایکٹو رول ادا کریں گے؟“ کے جواب میں اسد عمر نے کہاکہ صبح سے تیسری عدالت میں پیش ہورہاہوں۔
ایک اور سول ”آپ لاہور جارہے ہیں عمران خان سے ملاقات کریں گے؟“کے جواب میں اسد عمر نے کہاکہ جی شاید ممکن ہے مل لوں۔ صحافیوں کے سوال ”جب پی ٹی آئی پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ چکی ہے تو اس کو کیا کرنا چاہیے “کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ اس پر کسی دن آرام سے تفصیلی بات کریں گے۔
اسد عمر نے کہاکہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو سیاسی مخالف ہے اسے انتقام کا نشانہ بنانا چاہئے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے جو قانون توڑتا ہے اسے سزاہونی چاہئے۔
اسد عمر نے ایک اور سوال ”حالات کب بہتر ہوں گے“کے جواب میں کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ آگئی، 25 کروڑ آبادی مشکلات کا شکار ہے۔