کراچی (اسٹاف رپورٹر)کامیابی کا راز کمفرٹ زون سے باہر نکلنے میں ہے، سابقہ طالب علم کی حیثیت سے ہر طالب اپنے اپنے ادارے کی بہتری میں کردار ادا کرے، این ای ڈی المنائی انٹرنیشنل اپنی جامعہ کے لیے بے مثال کردار ادا کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر سروش لودھی سمیت دیگر مقررین نے جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ کنوونشن 2023 میں نے کیا۔ اس کنوینشن کا انعقاد اپنے سابقہ طالب علم سول انجینئربیج 1969/ سی ای او کمپیوٹر اینڈ اسٹرکچرز (سی ایس آئی) اشرف حبیب اللہ کی جامعہ کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، بانی ماں جی انڈومنٹ فنڈ آفتاب رضوی، صدر این ای ڈی انٹرنیشنل المنائی نیٹ ورک عاصم مرتضی، این ای ڈی انٹرنیشنل المنائی نیٹ ورک کے سیکریٹری عباس ساجد، صدر پاکستان انجینئرنگ کاؤنسل فرحت عادل اور چیف آرگنائزر این ای ڈیین کنوونشن انجینئر سہیل بشیر کا کہنا تھا کہ اشرف حبیب اللہ سمیت دیگر سابقہ طالب علموں نے ٹھانی ہے کہ جامعہ کے کلاس انفرااسٹکچر میں بہتری لائی جاۓ۔ مزید کہنا تھا کہ جامعہ میں موجود 100 میں سے قریبا 40 کلاسز کو اسمارٹ کلاس رومز میں تبدیل کردیا گیا ہے جب کہ مزید پر کام جاری ہے۔
اس موقعے پر شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ایسے المنائی کسی دوسرے ادارے کو میسر نہیں۔ کنوینشن میں بڑی تعداد میں موجود نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر اشرف حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ سابقہ طالب علم کی حیثیت سے ہر طالب اپنے اپنے ادارے کی بہتری میں کردار ادا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کا راز کمفرٹ زون سے باہر نکلنے میں ہے۔پروگرام میں معروف شخصیت عقیل کریم ڈﮪیڈی نے بھی شرکت کی۔جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق انجینئر اشرف حبیب اللہ نے سی ایس آئی سوفٹ ویئر کو ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے دنیا بھر کی جامعات کو عطیہ کیا۔ اسکالر شپس سمیت انہوں نے دو سولر سسٹم 36 kw اور 70kw اپنی مادر علمی این ای ڈی میں لگواۓ جن کی مالیت 11.25ملین بتائی جاتی ہے جب کہ مزید بھی 100kwسولر سسٹم کی یقین دہانی کروائی۔اس موقعے پر جامعہ این ای ڈی کی جانب سول ایوی ہال کو اشرف حبیب اللہ کے نام سے منسوب کرکے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔