لاہور(امت نیوز)جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔
ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی نے خان کوطلب کیا ہے۔ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا ہے، جہاں پر جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔