جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا، فائل فوٹو
جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا، فائل فوٹو

کراچی سے پی ٹی آئی کے 2 سابق ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑ گئے

کراچی (امت نیوز) پی ٹی آئی کے 2 سابق ارکان اسمبلی نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد خان  نے  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، مجھے ان واقعات پر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق فوجی ہوں اور میرا بیٹا بھی فوج میں ذمے داریاں نبھا رہا ہے، اس لیے فوج کی توہین قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے پہلے پاکستان اور میری فوج ہے،   میں ملک کے لئے اپنی خدمات کو جاری رکھوں گا لیکن اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دریں اثنا سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان نے بھی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جو 9 مئی کو حالات پیدا کیے گئے، سب کی طرح میں بھی ان کی مذمت کرتا ہوں، اس میں جو افراد ملوث تھے، ان گناہ گاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔