دیربالا(نمائندہ امت ) عشیرئی درہ جبر سے لاپتہ ہوکر ایران پہنچنے والا شخص 53 سال بعد گھر لوٹ آیا کم عمری میں گھر سے لاپتہ بھائی کو سفید داڑھی کے ساتھ 53 سال بعد زندہ دیکھ کر بہن بھائیوں کے خوشی سے انسو نکل آئے۔ دیربالا عشیرئی درہ کے علاقہ جبر سے ممتاز خان نامی نوجوان محنت ومزدوری کے سلسلے میں کراچی چلاگیاتھا جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیااس عرصہ میں گھر والوں نے بہت ڈھونڈا مگر نہ مل سکا اور گھر والے ان کی زندگی سے مایوس ہوگئے چند مہینے قبل ایران سے سوشل میڈیا پران کا انٹرویو وائرل ہوا جس میں اس نے اپنا تعلق دیربالا جبرسے بتایا ویڈیو دیکھ کرجبر میں مقیم بھائیوں نے ان کو پہنچان لیا اور پھر واپسی کیلئے قانونی اقدامات اٹھائےگئے جس کے بعد نوجوانی میں گھر سے محنت ومزدوری کی عرض سے بچھڑنے والا نوجوان سفید داڑھی کے ساتھ 53 سال بعد گھر لوٹ آیا۔ بہن بھائی خوشی سے پھولے نہ سما رہے تھے تمام ورثاء اور علاقہ کے لوگوں کا جم غفیر ان کے گھر پہنچ گیا اور ہاروں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔