پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ میں قیام کے بعد بذریعہ سڑک مکہ روانہ

سعودی عرب(اُمت نیوز)سرکاری حج سکیم کے تحت پاکستان سے جانے والے عازمین نے مدینہ منورہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد پیر کو بذریعہ سڑک مکہ مکرمہ کا سفر شروع کر دیا۔
مدینہ منورہ میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت 21 مئی کو تین پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے والے عازمین نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشن سرکاری حج سکیم کے عازمین کی مدد اور رہنمائی کے لیے فعال ہے، عازمین کرام سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے مشن کی ٹول فری ہیلپ لائن 8001166622 پر کال کرسکتے ہیں۔ مزید برآں مکہ مکرمہ کے لیے 025500426،جدہ 026670980 اور مدینہ منورہ کے لیے 048250789 اور 048250782 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
امسال مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 200 عازمین حج کی روانگی متوقع ہے جن میں سے 81230 سرکاری اور باقی پرائیویٹ حج سکیم کے تحت روانہ ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی عازمین کو لے کر آخری پرواز 21 جون کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔