اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی دارالحکومت میں مون سون سیزن کے دوران ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے،محکمہ صحت اسلام آباد نے پبلک نوٹس جاری کر دیا.ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آبادر کا کہنا ہے کہ لوگوں مچھروں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، شہری اپنے گھروں اور اس کے آس پاس مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کریں۔ پبلک ایڈوائزری نوٹس کے مطابق سالڈ ویسٹ کو مکمل طور پر ٹھکانے لگایا جائے تا کہ مچھر اور دیگر حشرات پیدا نہ ہوں۔