اسلام آباد( رائے ولید بھٹی ) پراپرٹی ڈیلر کے ہاتھوں عمر بھر کی جمع پونجی لٹوانے اور پھررقم واپس مانگنے پرمسلسل دھمکیوں کے شکار شہری نے زندگی کی بازی ہار دی، پولیس کو دی گئی درخواست مصالحتی کمیٹی کے ممبران کے ہاتھوں میں پھیرتی رہی ، شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج ر کرلیا۔تھانہ کورال میں ذوالفقار نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ اسکا بھائی مظہر حساس ادارے سے ریٹائرڈ ہے اور ڈرائیور کی ڈیوٹی کرتاہے اسکی ملاقات پراپرٹی ڈیلر طارق حسین شاہ سے ہوئی جس نے میرے بھائی کو پلاٹ کا بتایابھائی نے کل 28لاکھ پچاس ہزارروپے چیک وکیش کی صور ت میں ادا کیے مگر اس نے پلاٹ ٹرانسفر نہ کیاپیسے واپس مانگنے پر اس نے پانچ لاکھ روپے مختلف اوقات میں دئیے بقیہ رقم دینے سے انکار ی ہوگیا بھائی نے تھانہ کورال میں درخواست دی ، ایس ایچ او نے مصالحتی کمیٹی کو درخواست مارک کردی، جس نے کئی مرتبہ طارق حسین شاہ کو بلوایامگر وہ دو مرتبہ پیش ہوا بھائی کو انصاف نہ مل سکا، پھر اسکے بھائی کو چھ اکتوبر 2022کو طارق شاہ نے فون کرکے گالی گلوچ کی، بھائی دلبرداشتہ ہو کر جان کی بازی ہارگیا، بعدازاں بیوہ بھابھی اور بچو ں نے بتایاکہ مظہر جب بھی طارق شاہ کو فو ن کرتاتھاتو طارق شاہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتاتھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔