لندن: پاکستان تحریک انصا ف چھوڑنے والے گلوکار ابرارالحق نے پریشانی کی اس گھڑی میں لندن میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ابرار الحق لندن میں شیڈول کنسرٹ کرنے کیلیے پہنچے جہاں بے نظمی بھی دیکھنے کو ملی اور انہیں نشانہ بنائے جانے کا خوف کھاتارہا تاہم وہاں سے جاتے ہوئے ابرارالحق کو پولیس کی سیکیورٹی بھی فراہم کرنا پڑی ۔
نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم بے وفا لوگ نہیں ، غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ دکھی ہیں اس لیے کنسرٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔