لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پنجاب کے محاذ پر متحرک ہو گئے، آج لاہور آنے کا امکان ہے۔
سابق صدر آصف ذرداری پنجاب کی سیات میں متحرک ہو گئے، آج لاہور میں ممکنہ آمد پر اہم پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ ان کی لاہور میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ظاہرا تو مسلم لیگ (ن) ان کی پنجاب میں اتحادی ہے مگر اندر ہی اندر پنجاب میں پیپلز پارٹی کو اپنا حریف سمجھتی ہے، آصف زراری کے لاہور آنے کی اطلاعات پراہم رہنما چوکنا ہو گئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آصف زرداری کو ملکی سیاست میں بادشاہ گر حیثیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، پنجاب کی سیاست میں ان کے سرگرم ہونے کے بعد جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔