26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، فائل فوٹو
26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، فائل فوٹو

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر شاہد خاقان عباسی کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس نیب کو بھیج دیا۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد اب اس عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں۔

احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا، ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر اور سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 4 ملزمان نامزد تھے، ریفرنس 2020 میں دائر کیا گیا تھا۔

شریک ملزم شیخ عمران الحق نے ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کیلیے درخواست دائر کی تھی، جس پر احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔