راولپنڈی: تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر فواد چوہدری نیب آفس پہنچے تو ان سے تحقیقات نہیں کی گئیں۔
نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فواد چوہدری القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی پیش ہوئے تاہم ان سے تحقیقات نہیں کی گئیں، بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔ نیب کا دفتری وقت ختم ہو چکا تھا، دوبارہ سمن جاری کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کو آج نیب راولپنڈی دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی جس کی تعمیل میں وہ آج نیب کے متعلقہ دفتر پہنچ گئے تھے۔ فواد چوہدری عمارت کے عقبی دروازے سے نیب دفتر میں داخل ہوئے۔
نیب کی جانب سے سابق وزیر دفاع اور مرکزی رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک کے علاوہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی آج طلب کیا گیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر کو مذکورہ کیس کے حوالے سے کل طلب کیا گیا ہے۔