لاہور: کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں زیر حراست دو خواتین کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کی دونوں کارکنان عائشہ مسعود اور ماحہ مسعود ماں بیٹی ہیں، جنہیں چہرے ڈھانپ کرعدالت پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خواتین تھانہ سرور روڈ میں درج جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتارہوئی ہیں، دونوں خواتین کی شناخت پریڈ کے لیے ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے دونوں خواتین کو شناخت پریڈ کیلیے7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔