راولپنڈی( امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 15 دن سے سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظربند تھے اور اسیری مکمل کرنے پر رہا کیا گیا۔
جیل سے باہر آتے ہی راولپنڈی پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنما کی ایک بار پھر گرفتار ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے 3 ایم پی او مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
اُدھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔
قبل ازیں علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔