اسلام آباد(امت نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر عمران خان پر ملٹری کورٹ میں ہی مقدمہ چلے گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان پر بالکل فوجی عدالت میں ہی کیس چلے گا، وہ ہی اس سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے پہلے سب طے لیا تھا، یہ تو وجہ بن ہی نہیں سکتی کہ وہ جیل میں تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری کی ساری منصوبہ بندی عمران خان نے گرفتاری سے پہلے کر لی تھی اور سارے ہنگامے کے آرکیٹیکٹ عمران خان ہیں، اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
رانا ثنا للہ نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی سب کچھ طے اور کارکنان و رہنماؤں کو ہدایت کرچکے تھے کہ گرفتاری کی صورت میں ان ان مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے اور اس کے ثبوت بھی موجود ہیں، اب یہ جواز پیش کرنا کہ میں جیل میں تھا سراسر غلط ہے۔