مسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنےسے 2کمسن بچےجاں بحق

مسلم باغ(اُمت نیوز)تحصیل مسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔
لیویز انتظامیہ کے مطابق مسلم باغ کےعلاقے کلی لنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق، جبکہ تین معمولی زخمی ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں میں اعزاز اللہ اور محمد یوسف مردانزئی شامل جبکہ زخمیوں میں دو بھائی آفاق اور مقصود ولد محمد حنیف شامل ہیں
جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مسلم باغ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔