ریاض (اُمت نیوز) سعودی خلاباز ریانہ برناوی اور علی القرنی تاریخ ساز مشن مکمل ہو رہا ہے اور دونوں خلا باز جلد عالمی خلائی سٹیشن سے واپس زمین کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔
خلائی مشن پر جانے والی پہلی عرب خاتون ریانہ برناوی ساتھی علی القرنی کے ساتھ پیر کے روز خلا سے ایک دلکش تقریر کی اور کہا ’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے‘‘، ریسرچ لیبارٹری ٹیکنیشن نے مزید کہا کہ "یہ ہمارے ملک اور ہمارے خطے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔”
پیر کے روز دو سعودی شہریوں اور ان کے امریکی ساتھیوں پیگی وٹسن اور جان شوفنر نے تمام سائنس اور میڈیا آؤٹ ریچ ایونٹس کو ختم کردیا اور گھر واپسی کے لیے سپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز کو پیک کرنا شروع کردیا۔
ایکسیم سپیس نے کہا کہ مسلسل چھ دن تک لائف سائنسز گلوو باکس میں کام کرنے کے بعد ریانہ برناوی نے آخری مرتبہ ڈی این اے نینو تھیراپیوٹکس کے مطالعہ کے لیے گلوو باکس کا استعمال کیا، جس سے جینس بیس نینو میٹریلز آن آربٹ سے متاثر ہوکر ڈی این اے کا حتمی سیٹ تیار ہوگیا۔