گلگت (اُمت نیوز) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک صوبائی وزیر جاوید منوا اور سینئر صوبائی وزیر راجہ زکریا نے جمع کرائی، سپیکر قانون ساز اسمبلی سید امجد زیدی اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ طے ہوا تھا۔
ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ کی جانب سے مذاکرات ناکام ہونے پر عدم اعتماد جمع کرائی گئی، پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے سپیکر قانون ساز اسمبلی امجدی زیدی کو منانے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی جس کے بعد عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔