لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔
نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دوپہر 2 بجے سماعت کرے گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک سے اسلام ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوئے۔ قافلے میں شامل وکلاء ٹیم بھی اسلام آباد جارہی ہے، عمران خان کا قافلہ بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے گا۔ عمران خان کی آمد کے پیش نظر آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔