کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ فائل فوٹو
کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ فائل فوٹو

کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد: حکومت نے  یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کوکنگ آئل 93 روپے تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے کی کمی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز میں فی لیٹرکوکنگ آئل 93 روپے تک سستا کردیا گیا ہے، جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے۔کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

گذشتہ ہفتے بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا۔