ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو
ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی چھوڑ گئے

بہاولپور،ڈی آئی خان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم این اے ملک فاروق اعظم اعوان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی ملک فارو ق اعظم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہاہوں ، نو مئی کے واقعات کی سختی سے مذمت کرتاہوں ، 80 سال عمر ہو گئی ہے اب سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کروں ۔

تحریک انصاف کے رہنما مخدوم علی رضا شاہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں، جب کہ علی امین گنڈا پور اور علی رضا شاہ گروپ کے درجنوں رہنما پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور سے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی مخدوم علی رضا شاہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے دو اہم گروپوں علی امین گنڈاپور اور علی رضا شاہ گروپ میں شامل درجن سے زائد رہنما پی ٹی آئی چھوڑ گئے ۔