لاہور: 9 مئی کو جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن عدالت میں پیش ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کے جانیوالے پی ٹی آئی کارکن کی حالت خراب ہو گئی، پریشانی کی وجہ سے ملزم بے ہوش ہوگیا۔
ملزم کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میںپیش کیاگیا تھا،وکیل نے کہا کہ ملزم جلاﺅ گھیراﺅ میں شناخت ہو چکااور پریشان تھا،سکیورٹی اہلکار ملزم پی ٹی آئی کارکن کو اٹھا کر بخشی خانہ لے گئے ،بے ہوش کارکن کو بخشی خانہ میں پنکھے کے نیچے لٹا دیاگیا۔