اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت نے عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز سمیت 8 کیسز میں ضمانتیں منظور کرلیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان کی 19 جون تک ضمانت منظور کر لی،عمران خان کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود روسٹرم پر آگئے ،جج محمد بشیر نے کہاکہ تو آپ نے آج ہی درخواست دائر کردی ۔
عدالت نے عمران خان کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی،عمران خان کی ضمانت19 جون تک منظور کی گئی ،جج محمد بشیر نےعمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی۔
علاوہ ازیں ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عدلیہ سے یکجہتی کے کیس اور 9 مئی کے بعد درج 6 مقدمات میں بھی دس روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس کو دس روز کے لیے عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
اس کے بعد عمران خان ہائیکورٹ سے احتساب عدالت پہنچے۔ جج محمد بشیر نے القادر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
خواجہ حارث نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے القادر کیس میں ہماری حفاظتی ضمانت منظور کی ہے اور اس عدالت سے رجوع کرنے کیلئے تین دن کا وقت دیا ہے۔
جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ تو آپ نے آج ہی درخواست دائر کردی۔
احتساب عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی 19 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالتوں نے مجموعی طور پر 8 مقدمات میں عمران خان کو دس روز کے لیے گرفتار کرنے سے روک دیا۔