اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے بڑے رہنما آج اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری، عامر کیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ۔
ذرائع کا کہنا ہے فواد چوہدری، عمران اسعمیل، عامر کیانی اور محمود مولوی آج اڈیالہ جیل میں کچھ دیر بعد وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔