اسلام آباد (امت نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پاکستانی معیشت پر تبصرے کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’محترم برادرم مفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ہوۓ ہیں انکا پاکستان کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں، جماعت انکے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ہے، انکی قابلیت مسلمہ ہے، لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اسوقت انکے میڈیا پہ نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا، انکی نکتہ چینی حکومت کیلۓ مفید بھی ہو سکتی ہے اگر وہ بھی جماعت کو اعتماد میں لیں اور اچھے وقت اور رفاقت کو یاد رکھیں‘‘۔
محترم برادرم مفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ھوۓ ھیں انکا پاکستان کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتے ھیں۔ وہ pmln کا حصہ ھیں جماعت انکے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ھے انکی قابلیت مسلمہ ھے۔ لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اسوقت انکے میڈیا پہ نکتہ چینی کا متحمل نہیں ھو…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 31, 2023
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’جماعت نے انکو دو دفعہ وزارت خزانہ سے نوازا، انکا وزارت سے ہٹایا جانا کا گلہ تو ہو سکتا ہے مگر پارٹی کوٹارگٹ کرنے کا جواز نہیں ہو سکتا، سیاست میں موسم بدلتے رہتے ہیں اور باوقار سیاسی ورکر سردی وگرمی دونوں کو برداشت کرتے ہیں اور سرخرو ہوتے ہیں، وفاداری جب مشروط ہو تو وہ کاروبارہوتی ہے، معذرت خواہ ہوں سوشل میڈیا کا سہارا مجبوراً لیا کیونکہ نکتہ چینی کا سلسلہ سارا میڈیا کی زینت ہے، جزاک اللہ‘‘۔