کراچی(امت نیوز) نورجہاں کے بعدکراچی چڑیا گھر کی ہتھنی مدھو بالا بھی بلڈ پیراسائٹ انفیکشن کا شکار ہوگئی ہے۔ بلڈ رپورٹ لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیملز اینڈ سائنسز سے جاری کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹرچڑیا گھرنے بھی مدھو بالا میں بلڈ پیرا سائٹ بیماری کی تصدیق کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مدھو بالا بلڈ پیرا سائٹ کے معمولی انفیکشن میں مبتلا ہے۔ مرض قابل علاج اور 2 ہفتے علاج سے مدھو بالا دوبارہ صحت مند ہوسکتی ہے۔ڈائریکٹر کنور ایوب کا کہنا ہے کہ ہتھنی کا علاج چڑیا گھرکے ویٹرنری ڈاکٹرز کریں گے جبکہ چڑیا گھر انتظامیہ کی معاونت کیلئے فور پاز کا نمائندہ کل اسلام آباد سے کراچی پہنچے گا۔ یاد رہے اس قبل ہتھنی نور جہاں بھی بلڈ پیرا سائٹ انفیکشن کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکی ہے۔