اسلام آباد: فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمن کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ان سے حلف لیا۔ جسٹس اقبال حمید الرحمن اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ججزکے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل شریک ہوئے۔ حلف برداری تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔