فائل فوٹو
فائل فوٹو

دودھ کے عالمی دن پر ظلم، قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ

کراچی: شہر قائد میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر تازہ دودھ کی قیمت میں ازخود 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد کراچی کے بعض مقامات پر کورنگی اور دیگر علاقوں میں دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ایک ٹویٹ میں ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ دودھ کے عالمی دن کے موقع پر کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،دکاندروں نے دکانوں پر220 روپے فی لیٹر کے کتبے بھی آویزاں کیے ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 180 روپے مقرر کر رکھی ہے، اس کے باوجود شہر میں دودھ 220 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر گجر کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمت کا تخمینہ 220 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہے، ابھی بھی اس کی لیٹر قیمت دس روپے کم ہے، لہٰذا فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے ہونی چاہیے۔