اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کچھ ہی دیر میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے صحافتی حلقوں میں تجسس ہے کہ یہ کون سے رہنما ہوسکتے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک ہیں۔
اب سے کچھ ہی دیر پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں اسد قیصر اور پرویز خٹک شامل تھے، انہیں مذاکرات کیلئے بلایا گیا اور ایک سیف ہاؤس میں بٹھالیا گیا، اب ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ تحریک انصاف چھوڑیں گے تو ہی انہیں رہائی ملے گی۔