تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا۔ فائل فوٹو
 اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کرائے پر رہائش پذیر ہیں جہاں اس وقت سناٹوں کا راج ہے- فائل فوٹو

پرویز خٹک کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، اس دن جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت تھا، اپنے پارٹی کے عہدوں سے مستعفی ہوتا ہوں، میں پی ٹی آئی کی کے پی کے کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کارکنوں کے صلاح مشورے کے بعد کروں گا، میرے بارے میں جو پروپیگنڈہ ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے، اس وقت کا جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔