عمان (نیٹ نیوز)اردن کے ولی عہد حسین بن عبداﷲ اور شہزادی رجواہ خالد السیف کی شادی ہوگئی۔شادی کی تقریب قصر زہران میں منعقد ہوئی۔ شہزادی رجواہ خالد، شہزادہ ہاشم بن عبداﷲ دوم اور شہزادی سلمی بنت عبداﷲ دوم کے ساتھ محل آئیں۔
اردن کے شاہ عبداﷲ دوم اور ملکہ رانیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔شاہ عبداﷲ نے ولی عہد حسین بن عبداﷲ کو انصاف اور ملک کے دفاع کی نشانی کے طور پر تحفتاً ایک تلوار پیش کی۔شاہی جوڑے کی شادی میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن اور نیدرلینڈ کے بادشاہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں 3 ہزار مہمان موجود ہیں، سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریا اور جاپان کی شہزادی تاکاماڈو نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی خصوصی طور تقریب میں شرکت کی ،محل آمد ان کا اردن کے شاہ عبداﷲ دوم اور ملکہ رانیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔