اسلام آباد: غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک کو شامل کیا گیا ہے جو 7 جون کو غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ درخواستیں مختلف شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس کے خلاف 188 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، اب اس کیس کو سماعت کیلیے مقررکر دیا گیا ہے۔