کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں اور آئندہ کے لیے سیاست سے بھی دست برداری کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں، انہوں نے پریس کانفرنس کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔