لاہور: سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ بدتمیزی کرنیوالوں کو جرمانہ کریں اور مقدمات درج کئے جائیں ۔
عدالت نے تعلیمی اداروں کے گراﺅنڈز میں تعمیرات پر پابندی عائد کردی ،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ سینئر افسر اتنے کمزور ہیں کہ لوگ پولیس والوں سے جھگڑتے ہیں ،بدتمیزی پر کوئی نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو،عدالت نے کیس کی سماعت9 جون تک ملتوی کردی ۔