کوئٹہ: کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ(امت نیوز) کنویں میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے علاقے اختر آباد میں کنویں کے اندر موٹر کی مرمت کے لیے اترنے والا نوجوان کنویں میں پھنس گیا لیکن اس دوران کنویں میں زہریلی گیس بھر گئی۔نوجوان کو بچانے کے لئے اِسی خاندان کے مزید تین افراد کنویں میں اترے مگر وہ نوجوانوں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے جس پر ریسکیو کی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

ریسکیو کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دو افراد کو تشویشناک حالت میں کنویں سے نکال کراسپتال منتقل کردیا جبکہ دیگر دو افراد کو کافی کوششوں کے بعد مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔

اسپتال میں بھی زیریلی گیس کی وجہ سے یہ دونوں افراد بھی جانبر نہ ہوسکے۔ کنویں سے نکالے گئے چاروں افراد جاں بحق ہوگئے جن میں باپ، 2 بیٹے اور ایک خاتون شامل ہیں۔