اسلام آباد (امت نیوز) صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہو رہا ہے، جہاں پر ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کروں گا۔ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے رجب طیب اردوان کو دوبارہ منتخب پر مبارکباد پیش کروں گا۔
Leaving for Türkiye 🇹🇷 today at the invitation of my brother, H.E. President @RTErdogan, to attend his inauguration ceremony. I will convey our warmest greetings to the President on behalf of the government and people of Pakistan 🇵🇰 on his re-election. The fraternal ties between…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 2, 2023
اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمارے مشترکہ عزم اور مشترکہ تقدیر کے مطابق مزید گہرے ہونے کے لیے تیار ہیں۔
شہباز شریف نے لکھا کہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آئندہ ساتواں اجلاس ہماری سٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے صحیح راستہ فراہم کرے گا۔ ہم نے ابھی تک اپنے کثیر جہتی تعلقات کی صلاحیت کو کھولنا ہے اور اس سمت میں کوششیں کی جا رہی ہیںز