سماجی کارکن جبران ناصر چوبیس گھنٹے بعد اپنے گھر پہنچ گئے

کراچی(امت نیوز)  معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر چوبیس گھنٹے بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔ان کی اہلیہ نے بتایا تھاکہ کچھ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام جبران ناصر ایڈووکیٹ سے ملاقات کریں گے، اور ان معلومات لیں گے کہ جبران ناصر کوکون لیکرگیاتھا۔

جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کا جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

کراچی پولیس نے کلفٹن تھانے میں جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشاکی مدعیت میںان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب جبران ناصر کے لاپتا ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جبران ناصر کا اغواء صرف اس حقیقت کو تقویت دیتا ہے ہم 1933 کے بعد نازی جرمنی کے دور کی طرف جا رہے ہیں۔