کور کمانڈر کوئٹہ سے اولمپیئن شکیل عباسی کی ملاقات

کوئٹہ (امت نیوز) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے ہاکی لیجنڈ شکیل عباسی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور نے اولمپیئن شکیل عباسی کو جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اولمپین شکیل عباسی نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ قومی کھیل کو بھرپور انداز میں سپورٹ کی ہے، جب بھی قومی کھیل پر مشکل وقت پڑا تو پاک آرمی نہ صرف مورالی بلکہ مالی بھی مدد کی ہے جس کے ہم تہہ دل سے شکر گزار رہیں گے۔