لوئر دیر، تالاب میں نہاتے ہوئے 4 طالبعلم ڈوب کر جاں بحق

لوئر دیر ( اُمت نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے لوئردیر میں 4 کم عمر طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ لوئر دیر کے علاقے میدان کمبڑ میں پیش آیا جہاں 4 کم عمر طالب علم گرمی سے بچنے کے لیے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اسی دوران وہ ڈوب گئے۔
مقامی افراد نے طلباء کو تالاب سے باہر نکال کر فوری طور پر لعل قلعہ ہسپتال منتقل کیا تاہم چاروں طالبعلم راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد غوطہ خوروں کی ٹیم وقوعہ پر پہنچی تو مقامی افراد ڈوبنے والے بچوں کو نکال چلے تھے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی موت پیٹ میں پانی بھرنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔