پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کو شکست

چیلنجرز نے پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کو شکست کا مزا چکھا دیا۔
جویریہ خان، نورین یعقوب اور صائمہ ملک کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت چیلنجرز نے سدرہ امین کی ٹیم کو 7 رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ڈائنامائٹس کی ٹیم 191رنز کے تعاقب میں 40.3 اوورز میں 153 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھی۔عالیہ ریاض کی 61 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی جبکہ نورین یعقوب اور صائمہ ملک نے تین، تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔جویریہ خان کو 83 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔یہ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر اتوار کو فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل نظر آئیں گی۔
جمعے کو اسٹیٹ بینک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔چیلنجرز نے مقررہ 45 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز بنائے۔
جویریہ خان نے 126 گیندوں کی مدد سے 83 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل ہیں، فریحہ محمود 29 رنز بناسکیں جبکہ نشرح سندھو نے دو وکٹیں لیں۔
ڈائنامائٹس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 40.3 اوورز میں 153 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔عالیہ ریاض61 رنز اور کپتان سدرہ امین نے 36 رنز بنائے جبکہ نورین یعقوب اور صائمہ ملک نے تین، تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں یہ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔