کراچی ( اُمت نیوز) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی ملیر جیل میں قید 200 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق پاکستان میں بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا، بھارتی ماہی گیروں کو کراچی ملیر جیل سے بذریعہ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا۔
لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایدھی کی سپیشل گاڑیوں کے ذریعے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لایا گیا جہاں ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی ماہی گیروں کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد اور تحائف دیے۔
بھارتی ماہی گیروں کے لیے کراچی سے واہگہ بارڈر تک تمام سفری اخراجات اور کھانے کا اہتمام کیا گیا، رہائی پانے پر بھارتی ماہی گیروں کے چہروں پر خوشی لہر نظر آ رہی تھی جو پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کا پیغام ہے۔
پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا جائے گا تاکہ یہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔