خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر طنز کے نشتر بھی برسادیے

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کو اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو متبادل پارٹی نہیں مل رہی ورنہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ دیتے، انہیں پتہ چل گیا ہے کہ نوازشریف انہیں آفر نہیں کرسکتے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر طنز کے نشتر بھی برسادیے۔ انہوں نے اپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل ناموں کا ساتھ ہی اعلان کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نوبت یہ آگئی ہے 2 مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گئے ہیں اور اب نئی ٹیم بناؤ، اللّٰہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کے لیے 11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے، اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔