نئی سیاسی جماعت کی تشکیل حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد(اُمت نیوز)جہانگیرترین سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے، سینئرسیاستدان نےاجلاس بلوا لیا۔نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کےمعاملات بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے،اجلاس میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کےحوالےسےمشاورت ہوگی،نئےساتھیوں کی شمولیت کےمعاملات پربھی مشاورت کی جائے گی۔جہانگیر ترین نئے ساتھیوں کی شمولیت بارے اعتماد میں لیں گے،جماعت کا کب حتمی اعلان ہوگا اس تاریخ بارے بھی مشاورت ہوگی۔ جہانگیر ترین قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کرینگے،سردار تنویر الیاس کی جانب سے جہانگیر خان ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان متوقع ہے۔