پرویزالہٰی کے ترجمان اقبال چودھری بھی گرفتار

لاہور(اُمت نیوز)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چودھری کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔
پولیس کے مطابق اقبال چودھری کو پرویز الہٰی کی پیشی سے قبل احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا ہے ، اقبال چودھری کو پولیس وین میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں آج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کیا جائے گا۔