کراچی (اُمت نیوز)زبیر موتی والا کی قیادت میں کراچی چیمبر کے وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی چیمبر کے وفد نے معاشی حالات میں کاروبار کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔مسائل کے حل کے لیے کراچی چیمبر نے تجاویز بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل حل ہوں، حکومت معاشی استحکام، نمو اور کاروبار آسان بنانے کی کوشش کرے گی۔
ملاقات میں وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث، طارق باجوہ، طارق پاشا، اشفاق تولہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور حکومت کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
کراچی چیمبر کے وفد نے بجٹ تجاویز پر ملاقات کرنے پر وزیر خزانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔